امریکہ نے (صنعا کے علاقے فروا) میں رہائشی عمارتوں اور بازار کو بنایا نشانہ
- 22, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : یمن کی مزاحمتی (حوثی جماعت) کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو امریکہ نے (یمن کے دارالحکومت صنعا کےضلع فروا) کے ایک بازار اور رہائشی عمارتوں پر فضائی حملے کیے جس سے 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گۓ ـ یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یمن کے (وسطی صوبہ مارب ، مغربی شہر الحدیدہ اور صومالی علاقہ صعدہ ) کو بھی نشانہ بنایا ـ امریکی حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ـ پچھلے ایک مہینے سے امریکہ یمن پر لگاتار حملے کر رہا ہے ـ
امریکہ کے مطابق ان حملوں کا مقصد خلیج میں بین الاقوامی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کو روکنا ہے ـ اس سے قبل جمعرات کے دن یمن کے (راس عیسیٰ ایئرپورٹ) پر امریکی فضائی حملے میں 80 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گۓ تھے ـ یمن کے حوثی لڑاکے نہ صرف بحری جہازوں بلکہ اسرائیل پر بھی کئی مرتبہ حملے کر چکے ہیں ـ حوثی جماعت کے مطابق وہ یہ کارروائیاں فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کے طور پر کر رہے ہیں ـ

تبصرے