چین کی امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو دھمکی

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے ایسے تمام ملکوں کو ، جو کہ امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کر رہے ہیں وارننگ دیتے ہوۓ کہا کہ چین ان تمام ممالک کا احترام کرتا ہے ـ لیکن اگر کسی بھی ملک نے چین کے نام پر امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا تو اس کی پرزور مخالفت کی جائے گی ـ

     چینی وزارت خارجہ نے جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ چین اتنی طاقت رکھتا ہے کہ وہ اپنے حقوق اور مفادات کی حفاظت کر سکے ـ چین کی زیادہ تر مصنوعات پر امریکہ نے 145 فیصد سے زایدہ ٹیرف عائد کر رکھا ہے ـ اور چین نے بھی اس کے جواب میں امریکہ سے درآمد کی  جانے والی اشیاء پر 125 فیصد ٹیکس لگا رکھا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+