القسام نے صیہونی فوج کی گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

     نیوز ٹوڈے : القسام کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دن (غزہ کے شمال میں بیت حنان کے نزدیک شارع العودہ) پر ان کے لڑاکوں نے اسرائیلی فوج کی گاڑی کو نزدیک سے نشانہ بنایا ـ القسام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کہا گیا کہ ان کے کارکنان کا (بیت حنان کے مشرق میں العودہ اسٹریٹ) پر صیہونی فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کرنا کامیاب رہا ـ اس حملے میں صیہونی فوج کی ایک اسٹارم جیپ کو نشانہ بنایا گیا ـ القسام کی جاری کردہ ویڈیو میں کہا گیا کہ حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کیلیے آنے والی فورس پر بھی "آئی ای ڈی" سے حملہ کیا گیا ـ ہفتے کے دن جاری کیے گۓ القسام کے بیان میں بھی اس نے اس حملے کا اعلان کیا تھا ـ جس  کے بارے میں اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کی اس حملے میں 1 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گۓ تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+