آسٹریلیا نے بھارت کی 6 ریاستوں کو سٹوڈنٹ ویزا دینا بند کر دیا

     نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے جن ریاستوں پر اسٹوڈنٹ ویزے کی پابندیاں عائد کی ہیں ان میں (ہریانہ ، پنجاب ، اتر پردیش ، جموں کشمیر ، راجھستان ، اور گجرات) شامل ہیں ـ آسٹریلیا نے یہ فیصلہ بھارت کی ان ریاستوں سے موصول ہونے والی ویزا درخوستوں  میں جعلی پن اور غیر سنجیدگی کے انتہا درجے کے اضافے کے بعد کیا ـ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ان ریاستوں کے بیشتر افراد تعلیمی مقصد کی بجاۓ یہاں پر مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے کیلیے سٹوڈنٹ ویزے کا غلط استعمال کرتے ہیں ـ

   جعلی ویزا درخواستوں میں اضافے کی وجہ سے آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں نے ان 6 بھارتی ریاستوں سے ویزا درخوستیں وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ـ آسٹریلیا کے کئی تعلیمی ادارے اب امریکہ کے ساتھ مل کر ویزا درخواستوں کی سختی سے جانچ پڑتال کر رہے ہیں ـ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ غیر سنجیدہ درخواستیں ہمارے ملک کے تعلیمی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ـ تمام تعلیمی اداروں پر یہ پابندیاں ایک ساتھ نہیں لگائی گئیں ، البتہ کچھ یونیورسٹیاں محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر اپنے داخلے کے عمل کو مضبوط بنا رہی ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+