لبنان ، جماعت اسلامی کے رہنما (حسین عطوی) اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید

     نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر کیے گۓ ایک اور ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی اور کہا کہ اس حملے میں جماعت اسلامی لبنان کے سربراہ (حسین عطوی) کو شہید کیا گیا ـ صیہونی فوج کے مطابق حسین عطوی لبنان میں بیٹھ کر اسرائیل کے علاقوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے ، اور وہ فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے ساتھ بھی رابطے میں تھے ـ لبنانی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق لبنان کے علاقے کفریا چت میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا جبکہ دوسرا شخص ہولا کے علاقے میں ایک مکان پر بمباری میں جاں بحق ہوا ـ اسرائیل کے ڈرونزصبح سے ہی ان علاقوں پر چکر لگاتے رہے جس کے بعد حملے ہوۓ ـ

   جماعت اسلامی لبنان نے بھی اپنے جاری کیے گئے بیان میں اپنے رہنما حسین عطوی کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے ـ حسین عطوی تنظیم کے مسلح ونگ ( فجر فورسز) کے سربراہ بھی تھے ـ جاری کردہ بیان کے مطابق حسین عطوی گھر سے دفتر کی جانب جا رہے تھے کہ اسرائیل کے ڈرون حملے میں شہید ہو گئے ـ اسرائیل 9 نومبر سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی لگاتار خلاف ورزی کر رہا ہے ـ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل 2763 خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو چکا ہے ـ اسرائیلی حملوں میں 193 افراد ہلاک اور 485 زخمی ہو چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+