بھارت کی ریاست گجرات میں ٹرینی طیارہ حادثے کا شکار
- 23, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ریاست (گجرات) میں ٹرینر ایئر کرافٹ حادثے کا شکار ہو گیا ، طیارے کا پائلٹ ہلاک ـ پولیس کے مطابق پرائیویٹ کمپنی کا ایک تربیتی طیارہ سہ پہر کے وقت (گجرات کے ضلع امریلی) کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے میں آگ لگ گئی ـ پولیس اہلکار کے بیان کے مطابق طیارہ ایک کھلے پلاٹ میں درخت کے اوپر جا گرا ـ
امریلی کے پولیس سپریٹنڈنٹ آف پولیس کا بتانا ہے کہ طیارے نے امریلی کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور شاستری نگر کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے میں پائلٹ اکیلے ہی پرواز کر رہا تھا ـ رپورٹ کے مطابق دہلی کی "ایوی ایشن اکیڈمی" امریلی کے ہوائی اڈے سے پائلٹ کی تربیت دیتی ہےـ امریلی کی مقامی پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرتے ہوۓ حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے تفتیش کا آغاز کر دیا ـ حادثے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی 4 ٹیمیں طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلیے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ـ

تبصرے