قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا

    نیوز ٹوڈے : فلسطین کی نیوز ایجنسی "وفا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں درجنوں  اسرائیلی آبادکار مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو کر اشتعال انگیز انداز میں گشت کرتے رہے ـ موقع پر موجود افراد کے مطابق صیہونی آبادکار مختلف گروپس کی شکل میں مسجد میں داخل ہوۓ اور فلسطینیوں کو بھڑکانے کی کوشش کرتے رہے ـ صیہونی فوج کی ایک بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں ـ اسرائیلی پولیس نے فسلطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکتے ہوۓ ان پر سخت پابندیاں عائد کر دیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+