مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک
- 23, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں تفریحی مقام (پہلگام) میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گۓ ـ کشمیری میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے (بیسرن میڈوسن) میں تفریح کیلیے آنے والے افراد پر فائرنگ کی ـ مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 سیاح ہلاک اور 20 زخمی ہو گۓ تھے ـ لیکن مناسب طبی امداد نہ ملنے اور ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہی ہلاک ہونے والے سیاحوں کی تعداد 24 ہو گئی ـ
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ (عمر عبداللہ) نے اس اندوہناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حالیہ سالوں میں سیاحوں پر ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے ـ کشمیری میڈیا کے مطابق سیاحوں کے آنے سے پہلے علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گۓ تھے اور اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی ـ دوسری طرف بھارتی میڈیا نے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوۓ اپنی عادت سے مجبور پاکستان کے خلاف من گھڑت اور زہریلا پراپیگنڈا کرنا شروع کر دیا ـ

تبصرے