فلسطینی صدر نے یرغمالیوں کی رہائی کیلیے حماس سےمطالبہ کر دیا

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر (محمود عباسی) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ حماس نے  اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کرکے  اسرائیل کو غزہ پر بربریت ڈھانے کا جواز پیش کیا  ـ محمود عباسی کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیے جانے کی وجہ سے صیہونی فوج کو غزہ پر جارحیت کا بہانہ مل گیا ـ فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اس کا خمیازہ تو میں بھگت رہا ہوں ـ روزانہ کی بنیاد پر ہمارے لوگ مارے جا رہے ہیں ـ فلسطینی صدر نے حماس سے کہا کہ اسرائیلی قیدی اس کے حوالے کرکے ہمیں اس عذاب سے چھٹکارا دلواؤـ دوسری جانب حماس کے رہنما (نعیم باسم نے فلسطین کے صدر محمود عباسی) کے اس بیان کو توہین آمیز قرار دے دیا ـ

   حماس رہنما کے مطابق فلسطینی صدر مسلسل مشکوک انداز میں صیہونی جرائم کا الزام حماس کے لڑاکوں پر ڈال رہے ہیں ـ بدھ کے دن غزہ پر صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگۓ ـ جن میں عارضی پناہ گاہ میں تبدیل کیے گۓ ایک سکول پر بمباری سے 11 فلسطینی شہید ہوۓ ـ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ جنگ کے شروع سے لے کر آج تک اسرائیلی حملوں میں 51 ہزار 3 سو5 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+