ترکیہ کو 6.2 شدت کے زلزلے نے ہلا دیا
- 24, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کو 6.2 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا ـ جبکہ رومانیہ ، بلغاریہ اور یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گۓ ـ "امریکہ کے زلزلہ پیما مرکز" کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ( ترکیہ کے شہر استنبول) سے 73 کلو میٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا ـ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی ترکیہ کی عوام خوف میں مبتلا ہر کر گھروں سے باہر نکل آئی ـ "ترکیہ کی ڈیزآسٹر ایجنسی" کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ
وسیم حسن

تبصرے