اقوام متحدہ نے کیا ہولناک انکشاف کہ 90 فیصد غزہ نیست و نابود ہو گیا

    نیوز ٹوڈے : انٹر نیشنل ادارہ براۓ مہاجرین نے اسرائیل سے مطالبہ کر دیا کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں داخلے کے راستے فوری طور پر کھول دیے جائیں ، تاکہ متاثرہ فلسطینیوں تک امداد پہنچائی جا سکے ـ اقوام متحدہ کے انسانی امور کی رابطہ ایجنسی کی فراہم کردہ رپورٹ  کا حوالہ دیتے ہوۓ بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی جارحیت کی وجہ سے غزہ کے باسی شدید انسانی بحران کا شکا ر ہیں ـ اقوام متحدہ کی رابطہ ایجنسی نے ایک دن پہلے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محفوظ ٹھکانے اور پناہ گاہیں نہ ہونے کی وجہ سے غزہ کے رہائشی کھنڈرات میں رہنے پر مجبور ہیں ـ

   رپورٹ کے مطابق امدادی سامان اور خیموں کی سہولیات تو موجود ہیں لیکن اسرائیل کی جانب سے داخلی ارستے بند کر دیے جانے سے غزہ کے بے گھر افراد تک اس امداد کو پہنچانا مشکل ہو گیا ہے ـ اقوام متحدہ کی رابطہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل راستے کھول دے تو متاثرین تک فوری طور پر امداد پہنچ سکتی ہے ـ صیہونی فوج نے 2 مارچ سے غزہ کے تمام داخلی راستے بند کر رکھے ہیں ـ جس سے امدادی سامان کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے  غزہ پر قحط کے خدشات منڈلانے لگے ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+