چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا
- 28, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ' پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوۓ اور پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلیے ہم اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ' ـ چین کی وزیر خارجہ نے پہلگام واقعہ کی بھی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کی ـ چینی وزیر خارجہ نے بھارت اور پاکستان دونوں ممالک سے صبر وتحمل سے کام لینے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کامطالبہ کیا ـ
چار دن پہلے (مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام) میں چند مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا ـ جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگاتے ہوۓ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مختلف اقدامات اٹھاۓ تھے ـ جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارت کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوۓ پاکستان کی فضائی حدود کو بھارت کیلیے بند کر دیا تھا ـ اور بھارتی سفارتکاروں کو بھی پاکستان سے نکل جانے کا حکم سنا دیا تھا ـ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی عالمی سطح پر غیر جانبدرانہ تحقیقات کی پیش کش بھی کی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم نے اس معاملے سے دنیا بھر کے وزارۓ خارجہ کو مطلع بھی کیا ـ

تبصرے