بھارت کی سکھ تحریک نے بھی پاکستان کے ساتھ حمایت کا اعلان کر دیا

       نیوز ٹوڈے : بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف سکھ بھی پاکستان کے ساتھ آن کھڑے ہوۓ ـ (سکھ تنظیم خالصتان کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں) نے  پاکستان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ یہ 1965 نہیں ہے اور نہ ہی 1971 ہے ۔ یہ 2025 ہے اور سکھ پاکستان کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں اگر بھارت میں  اتنی طاقت ہے تو پاکستان پر حملہ کرکے دکھائے ـ گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج پنجاب سے آگے بڑھے گی تو پاکستان پر حملہ کرے گی اور ہم اسے پنجاب سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے ـ

   سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں بھارت میں اتنی طاقت نہیں کہ پاکستان پر حملہ کر سکے ـ گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھوں کی روایت ہے کہ وہ پہلے حملہ نہیں کرتے ، لیکن جو حملہ کرتا ہے پھر اس کو چھوڑتے بھی نہیں ـ  "چاہے وہ اندرا گاندھی ہو ، نریندر مودی ہو یا پھر امیت شاہ ہو" ـ گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ (نریندر مودی اور اجیر ڈول امیت شاہ  اور جے شنکر) کو عالمی قوانین کی عدالت میں گھسیٹیں گے  ۔ پہلگام واقعہ میں انہوں نے الیکشن میں کامیابی حاصل کر نے کیلیے  خود اپنے ہندوؤں  کو مارا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+