ایران کی (رجائی بنررگاہ) پر دھماکہ ، 25 افراد ہلاک 750 زخمی

   نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق (جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں قائم شہید رجائی بندرگاہ) کے ایک دفتر میں خوفناک دھماکہ ہوا ـ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 750 سے بھی زیادہ  تھی ـ جبکہ 4 اموات کی تصدیق کی گئی جو کہ بڑھتے ہوۓ 25 تک پہنچ گئی ـ البتہ ہلاک افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ـ

   دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ اس کی دھمک سے کئی کلو میٹر دور واقع عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی چکنا چور ہو گۓ ، اور بعض علاقوں میں تو زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گۓ ـ پولیس کا کہنا ہے کہ  تاحال دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+