اسرائیلی طیاروں نے (لبنان کے شہر بیروت) میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا
- 28, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق (بیروت کی ایک رہائشی عمارت) پر صیہونی طیاروں نے بمباری کی ، جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق صیونی فوج کے جنگی طیاروں کی جنوبی مضافات کے علاقہ دحیہ میں رہائشی عمارت پر حملے سے قبل وارننگ بھی جاری کی گئی تھی ـ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے کے بعد علاقے میں ہر طرف دھواں پھیل گیا ـ "اسرائیلی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں حزب اللہ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں بھاری اسلحہ موجود تھا ـ
صیہونی فوج نے ڈرون حملے میں (حزب اللہ کے ایک کمانڈر) کی شہادت کا دعویٰ بھی کرد یا ـ لبنانی صدر (جوزف عون) نے امریکہ اور فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرنے کیلیے دباؤ ڈالے ـ لبنان کے صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے ضامن ہونے کے ناطے یہ امریکہ اور فرانس پر فرض ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کی خلاف ورزی کرنے سے روکیں ـ جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل ، لبنان کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچا کر لبنان کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے ـ

تبصرے