کینیڈ انتخابات کے دوران مسلم ووٹروں نے کرایا تمام پارٹیوں کے امیدواروں کے درمیان مباحثہ
- 28, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : کینیڈا کے مسلمان ووٹرز کی تنظیموں نے مل جل کر (ملٹن شہر) اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کے کینیڈین پارلیمنٹ سے وابسطہ تمام پارٹیوں کے امیدواروں کو ایک خاص مباحثے کی دعوت دی ـ "مسلم ایڈوائزری کونسل آف کینیڈا" کی زیر نگرانی اس مباحثے میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کو اپنے مؤقف کے بیان کیلیے اور سوالوں کے جواب دینے کیلیے2 منٹ کا وقت دیا گیا ـ اس مباحثے میں لبرل پارٹی کے 2 ، این ڈی پی پارٹی کے 2 اور ایک آزاد امیدوار نے شرکت کی ـ تمام امیدواروں نے اپنا مؤقف پیش کیا اور پھر مختلف موضوعات جن میں غزہ کا موضوع بھی شامل تھا ، پر کیے گۓ سوالوں کے جواب بھی دیے ـ
البتہ (کینیڈین کنزرویٹو پارٹی) کے کسی امیدوار نے اس مباحثے میں شرکت نہیں کی ـ مباحثے کی انتظامیہ کے مطابق اس کا مقصد مقامی مسائل کے حل اسلامی فوبیا کے ختمے اور پاکستانیوں کی جانب سے کینیڈین ویزے کے حصول کیلیے دی جانے والی درخواستوں کی پروسیسنگ کے انتظامات دبئی اور دہلی کی بجائے اسلام آباد میں کروانا تھا ـ

تبصرے