چین کے مشہور ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک 3 زخمی
- 30, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (چین کے شمال مشرقی شہر لیاؤ یانگ) کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے تین منزلہ ریسٹورنٹ کی عمارت کو گھیر لیا ـ آسمان پر ہر طرف دھوئیں کے بادل منڈلانے لگے ـ آگ کی زد میں آ کر 22 افراد جھلس کر ہلاک ہو گۓ ـ
فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر 4 گھنٹوں کی مسلس محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ـ 30 افراد کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ـ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ـ لیکن ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ـ چین کے (صدر شی جنپنگ) نے واقعہ کو انتہائی سبق آموز حادثہ قرار دیتے ہوۓ زخمیوں کے فوری علاج کیلیے مقامی حکومت کو ہدایات جاری کر دیں ـ
وسیم حسن

تبصرے