امریکہ نے ڈالا دباؤ پاکستان اور بھارت پر کشیدگی نہ بڑھانے اور مسئلے کا حل نکالنے کیلیے
- 30, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان (ٹیمی بروس) نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ کشمیر واقعہ پر پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ـ اور ان کو کہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ کرنے کی بجائے اس مسئلے کا حل نکالیں ـ ایک صحافی کے پوچھے گۓ سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے وزیر خارجہ (مورکوروبیو) ایک دو دن میں دونوں ملکوں کر وزراء خارجہ سے بات کریں گے ـ
ترجمان کے مطابق مارکوروبیو دیگر قومی رہنماؤں اور وزراء خارجہ کی بھی اس مسئلے میں پر پاکستان اور بھارت سے بات کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ـ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ـ اور بھارتی ہم منصب سے امریکی وزیر خارجہ خود بات کر رہے ہیں ـ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ملکوں کیلیے بات چیت ہی اہم ہے ـ

تبصرے