ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا ایجنسی "رائٹرز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ہفتے کو امریکہ کے ساتھ ہونےو الے روم شیڈول مذاکرات کے چوتھے دور کو کینسل کر دیا گیا ـ اور اب مذاکرات کی اگلی تاریخ امریکی رویے پر منحصر ہے ـ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ جوہری مذاکرات کے دوران امریکی پابندیاں دونوں ملکوں کے درمیان جوہری تنازع کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہو رہیں ۔

    دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی طور پر مذاکرات کیلیے ثالثی کا کردرا اد کرنے والے عمان کےحکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان شیڈول مذاکرات لاجسٹک وجوہات پر 3 مئی کو دوبارہ شیڈول کر دیے جائیں گے ـ نیوز ایجنسی رائٹرز کی فراہم کردہ رپورٹ لے مطابق دونوں ممالک کے درمیان روم میں ہونے والے مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت  کیلیے امریکہ نے تصدیق نہیں کی تھی ـ مذاکرات کیلیے اگلی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، البتہ جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جاۓ گا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+