پہلگام واقعہ کا بھارتی پراپیگنڈہ ناکام ہو گیا
- 02, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ (مارکوروبیو) نے بھارتی وزیر خارجہ کو سختی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں امن قائم رکھنے کا حکم صادر کر دیا ـ بھارتی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کرتے ہوۓ امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے کیلیے فوری طور پر پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں ـ
رپورٹ کے مطابق (امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر) کی طرف سے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگائے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ـ مارکو روبیو نے بے بنیاد الزامات پر یقین نہ کرتے ہوۓ بھارتی ہم منصب کو پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کا حکم دے دیا ـ پہلگام حملے کی چال پر مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور جے شنکر بھی اپنا سا منہ لے کر بیٹھ گۓ ـ اس سے پہلے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا ـ

تبصرے