پہلگام پراپیگنڈہ میں ناکامی پر مودی سرکار نے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو نوکری سے فارغ کر دیا

     نیوز ٹوڈے : رپورٹ کے مطابق منگل کی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کی نگرانی (ایئر مارشل ایس پی دھار) کر رہے تھے ـ لیکن پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری طور پر مؤثر انداز میں روک دیا جس پر ایس پی دھار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھنے لگے ـ دو دن پہلے ہی مودی سرکار نے پہلگام حملے کا سارا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر ڈال کر  خود کو بری الزمہ قرار دیتے ہوۓ (جنرل ایم وی ایس کمار) کو برطرف کر دیا تھا ، اور اس کی جگہ (جنرل پراتک شرما) کو ناردرن کمانڈ کا سربراہ مقرر کر دیا تھا ـ 

    مودی سرکار نے خفیہ ایجنسی اور سیکیورٹی کی ناکامی کا سارا ملبہ جنرل کمار پر ڈال دیا تھا ـ مقبوضہ کشمیر میں موجود 7 لاکھ بھارتی فوج ، پیرا ملٹری دستے ، پولیس اور خفیہ ایجنسیاں  پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے  حملے کو نہ روک سکیں ـ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ نے پہلگام حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا ـ جس کی وجہ سے مودی سرکار کا سارا منصوبہ خاک میں مل گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+