بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابقہ سربراہ نے بھی پہلگام واقعہ کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہرا دیا

      نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے سابقہ سربراہ نے اپنے دیے گۓ انٹر ویو میں کہا ہے  کہ مقبوضہ کشمیر کی سیکیورٹی دلی کے پاس ہے ـ اور وہی اس کا ذمہ دار ہے ـ پہلگام واقعہ اس لیے پیش آیا کیونکہ وہاں پر سیکیورٹی تھی ہی نہیں ـ (بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے  سابقہ سربراہ اے ایس دولت) نے پاک بھارت جنگ کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے خیال میں جنگ نہیں ہو گی ـ یہ مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہوگا' ـ

   اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ ابھی موحول میں تناؤ ہے بات چیت میں کچھ وقت لگے گا ـ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابقہ سربراہ کا کہنا تھا کے دونوں ملکوں کو چاہیے کہ کوئی بیک چینل بنا لیں ـ اگر براہ راست بات چیت نہیں کرنا چاہتے تو سعودی عرب ، ایران یا پھر متحدہ عرب امارات کو ثالث مقرر کر لیں ـ برطانوی  نیوز چینل کی جانب سے پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کہنا ہے کی مودی اور نواز شریف کی اچھی دوستی ہے ـ میاں صاحب نے ہمیشہ بیان دیا ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+