غزہ پر بڑے حملے کی تیاری کیلیے نیتن یاہو نے ہزاروں ریٹائرڈ فوجیوں کو واپس بلا لیا
- 05, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے غزہ پر حملے تیز کرنے کا منصوبہ بنا لیا ، جس کیلیے ہزاروں ریزرو ریٹائرڈ فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ـ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کی بمباری سے 3 بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ـ خوراک کی قلت کے باعث ایک بچی بھی جاں بحق ہو گئی ـ جس سے فاقہ کشی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 57 ہو گئی ـ غزہ کے 9 ہزار بچے خوارک کی کمی کا شکار ہیں ـ
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل ایسا امدادی نظام بنانے پر غور و فکر کر رہے ہیں جس تک حماس کو رسائی حاصل نہ ہو ـ دوسری طرف امریکہ اور برطانیہ نے بھی یمن پر مزید فضائی حملے کیے ـ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کی امداد بند کر رکھی ہے ـ دو دن پہلے امدادی سامان اور رضاکار لے کر جانے والے بحری جہاز پر بھی سمندر میں اسرائیل نے حملہ کر دیا تھا ـ ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہائی سطح کو چھونے لگا ہے اور اس صورتحال میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ـ

تبصرے