پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی فضائی کمپنیوں کو بھاری نقصان کا سامنا

      نیوز ٹوڈے : اطلاعات کے مطابق بھارتی پروازوں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارت کی فضائی کمپنیوں کو 10 دن میں 225 کروڑ روپوں کا نقصان اٹھانا پڑا ـ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق " آکاسا ایئر ، ایئر انڈیا ، انڈیگوا ایئر ، اسپائس جیٹ ، اور ایئر انڈیا ایکسپریس" کی پروازیں پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کردیے جانے سے متاثر ہیں ـ پاکستان کی طرف سے فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی جہازوں کو آدھا انڈیا کراس کرکے بحیرہ عرب جانا پڑ رہا ہے ـ

    لمبے روٹس کی وجہ سے بھارتی فضائی کمپنیوں کو تیل کی لاگت اور آپریشنل اخراجات میں اضافے کی وجہ سے شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ـ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ایک بھارتی فضائی کمپنی نے آدھے ایشیائی ملکوں میں اپنا سفر بند کر دیا ہے ـ اس غیر یقینی صرتحال کی وجہ سے بھارتی مسافروں نے بھارتی فضائی کمپنیوں کی بجاۓ بین الاقوامی ایئرلائنز میں سر کرنا شروع کر دیا ہے ـ پاکستان نے ابتدائی طور پر 23 اپریل سے 23 مئی تک بھارتی جہازوں کیلیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+