امدادی سامان کی بندش ، غزہ کے ساڑھے 3 ہزار بچے موت کےدہانے پر
- 05, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں نومولود بچوں کو پلانے والے خشک دودھ اور دیگر غذائیت کی عدم دستیابی کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں گھر گئیں ـ صیہونی فوج نے غزہ جنگ بندی کے دوران 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کے امدادی سامان کی فراہمی بند کر دی تھی ، جو تاحال قائم ہے ـ
اسرائیل کی اس جارحیت پر پوری دنیا کی جانب سے خاموشی پر غزہ میں امداد کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے غزہ کے معصوموں کی اس حالت زار کا ذمہ دار ساری اقوام عالم کو ٹھہرا دیا ـ دوسری طرف غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید تیزی آ رہی ہے ـ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں صرف 12 گھنٹوں کے دوران مزید 40 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ
وسیم حسن

تبصرے