لداخ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک آگ لگ گئی

      نیوز ٹوڈے : انڈین میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق (لداخ کے علاقہ لیہہ) میں ڈگری کالج کے نزدیک قائم بھارتی فوج کے کیمپ میں اتوار کے دن اچانک آگ لگ گئی ـ اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے بھارتی کیمپ میں موجود بھارتی فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے علاقے میں پھیل گئی ـ

   جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آ گئیں ـ " بھارتی میڈیا " کے مطابق آگ سے کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ، البتہ تصویروں میں بھارتی فوج کے کیمپ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ـ بھارتی فوج اپنے کیمپ میں لگنے والی آگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں کر سکی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+