بھارت اور بنگلہ دیش نے لگائیں ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں
- 06, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بھارت نے بنگلہ دیش کو ٹرانزٹ سہولت دینا بند کر دی ـ بنگلہ دیش اس سہولت کے تحت بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ذریعے اپنا تجارتی سامان دوسرے ممالک کو بھیجتا تھا ـ بھارت کے مطابق ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر رش کی وجہ سے بنگلہ دیش کی یہ سہولت بند کی گئی ـ
جوابی طور پر بھارت کے اس اقدام کے بدلے بنگلہ دیش نے روڈ کے ذریعے بھارت سے درآمد ہونے والے سوتی دھاگے پر پابندی عائد کر دی ـ بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد سستے درآمدگی دھاگے سے صنعتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے