بھارت نے سلال ڈیم کا پانی بند کر کے ایک اور آبی جاحیت کا کیا مظاہرہ
- 06, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کو مطلع کیے بغیر مقبوضہ کشمیر میں 2 پن بجلی کے منصوبوں پر پانی کے ذخیرے کی گنجائش میں اضافہ کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ـ رپورٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت ایسا نہیں کر سکتا ـ اس سے قبل بھارت نے غیر قانونی حرکت کرتے ہوۓ سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم کر دیا ہے ـ حالانکہ ضابطے کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کوئی اقدام نہیں کر سکتا ـ
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر تبصرے کیلیے ای میلز کے ذریعے بھیجی گئی رپورٹ کا بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مقامی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا ـ بلکہ بھارت نے الٹا مقبوضہ کشمیر میں بنے (بگلیہار ڈیم کے بعد سلال ڈیم) کا پانی بھی بند کر دیا ، جس کی وجہ سے دریاۓ چناب می پانی کا بہاؤ 5 ہزار 300 کیوسک رہ گیا ہے ـ

تبصرے