ایران نے کسی بھی جارحیت کی صورت میں امریکی اڈوں پر حملے کی دھمکی دے دی

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر دفاع (عزیز نصیر زادہ) نے سرکاری ٹی وی چینل پر انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئ تو اس کا بھر پور جواب دیا جاۓ گا ـ ایران کے وزیر دفاع نے ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ کے اڈے ہمارے نشانے پر ہیں اگر امریکہ یا اسرائیل نے کوئی اونچ نیچ کی تو امریکی اڈوں کو اڑانے میں دیر نہیں لگائیں گے ـ

   ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ کا کہنا تھا کہ ایران کی امن پسندی کی عادت کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جاۓ ـ موقع کے مطابق جواب دیں گے ـ اسرائیلی ایئر پورٹ پر حوثیوں کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے دھمکی دی تھی کہ اگر حوثی جماعت باز نہ آئی تو اس کی سرپرستی کرنے والے ایران پر حملہ کریں گے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+