ایرانی وزیر خارجہ پاک ، بھارت کشیدگی کم کرنے کیلیے پاکستان پہنچ گۓ

     نیوز ٹوڈے : پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی  لانے کیلیے ایران نے اپنی کوششیں تیز کر دیں ـ پاکسانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ (عباس عراقچی) سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں ـ دفتر خارجہ کے ترجمان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا ـ

   رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی " صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار" سے ملاقات کریں گے ـ جن میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جاۓ گا ـ پاکستان سے واپسی پر اسی ہفتے ایرانی وزیر خارجہ بھارت جائیں گے ـ ایران کے وزیر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان دوروں کا مقصد پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھ جانے والی کشیدگی کو کم کرنا ہے ـ عباس عراقچی نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلیے ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+