ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی جارحیت کو شرمناک قرار دےد یا
- 07, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی نیوز ایجنسی " رائٹرز" کی اطلاعات کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوۓ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے آزاد جموں کشمیر اور پاکستان پر بھارتی حملوں کو شرمناک قرار دیا ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں کی اشتعال انگیزی کے بارے میں مجھے ابھی ابھی اطلاع ملی ـ
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ( ٹیمی برس) نے بھی بھارت کی اس بزدلانہ حرکت پر پاکستان سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ـ ٹیمی بروس نے جنوبی ایشیا میں پائیدار علاقائی امن کے قیام کیلیے دونوں ممالک سے مسائل کا حل ذمہ درانہ انداز میں نکالنے کا مطالبہ کیا ہے ـ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ را بطے میں ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے