مودی نے پاکستانی پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی
- 07, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی) کا کہنا ہے کہ بھارتی پانی صرف ملکی مفادات کیلیے استعمال کیا جاسکتا ہے ـ نریندر مودی نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلیے ہندو ووٹرز کے جزبات جگاتے ہوۓ پاکستان کا نام لیے بغیر پانی بند کرنے کی دھمکی دی ـ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر آبپاشی (کاظم پیر زادہ) نے مودی کی تازہ ترین دھکمی کے بعد " اے ایف پی " کو دریاۓ چناب میں غیر معمولی اور غیر فطری تبدیلی سے آگاہ کیا ـ
مودی نے پہلگام واقعہ میں اپنی خفیہ اینجنسی اور سیکیورٹی کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہوۓ پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے ـ مودی کے اس بیان سے پہلے بھارت نے کچھ دن قبل ہی پاکستان کے ساتھ 65 سال پرانے سندھ طاس معاہدے کو بھی یکطرفہ طور پر ختم کر دیا تھا ـ جس پر پاکستان نے دھمکی دی تھی کہ اگر بھارت نے اس کے دریاؤ ں کا پانی بند کیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا ـ

تبصرے