ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک ، بھارت تنازعہ کم کرنے کیلیے مدد کی پیشکش کی

    نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے بھارتی حملے میں بے گناہ پاکستانیوں کی شہادتوں اور پاکستان کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کے بعد کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوۓ کہا کہ ' دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو میں اچھی طرح جانتا ہوں اور میرے ان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں ـ اب دونوں کا حساب برابر ہو چکا ہے ، اسلیے انہیں چاہیے کہ اس معاملے کا حل نکالیں ' ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازعہ حل کرنے میں مدد کی پیش کش کر دی ـ

   امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کیلیے ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہوں ـ 6  اور 7 مئی کی درمیانی رات کو بھارت نے پاکستان کے  مقامات پر 2 حملے کیے جن میں  مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا ـ ان حملوں میں 31 شہری جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے شہید اور 71 زخمی ہوئے ـ جوابی طور پر پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 لڑاکا طیارے مار گراۓ ، جبکہ بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر اور لائن آف کنٹرول پر بھی کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو اڑا دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+