اسرائیلی فوج کی غزہ کے (کراما سکول) پر بمباری سے 8 شہری شہید
- 08, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا (رائٹرز) کی دی گئی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے 2 حملے کیے جن میں سے غزہ سٹی کے مضافات میں قائم (کراما سکول) پر کیے گۓ حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوۓ ، جبکہ دوسرا حملہ سکول کے نزدیک ایک ریسٹورنٹ اور مارکیٹ پر کیا گیا ـ اس حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت 33 شہری شہید ہوۓ ـ رپورٹ کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا گیا ـ
پورا علاقہ خون کی ندی کا منظر پیش کرنے لگا ـ حملوں کے وقت موقع پر موجود (احمد اسعودی) کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں لوگ اپنی روز مرہ کی ضروریات کی چیزیں لینے آۓ تھے ـ اسرائیلی حملوں سے غزہ کے انسان تو کیا جانور بھی محفوظ نہیں ہیں ـ کراما سکول میں پناہ گزین بے گھر فلسطینیوں کو دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوۓ شہید کر دیا ـ

تبصرے