پاکستان اپنی مرضی اور وقت کے مطابق بھارت کو جواب دے گا ، پاکستانی سفیر کی امریکی میڈیا سے گفتگو

     نیوز ٹوڈے : پاکستانی سفیر نے پہلگام واقعہ کے بعد بغیر ثبوت کے پاکستان پر بھارتی حملے کو لاقانونیت قرار دیتے ہوۓ کہا کہ ' بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ـ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدرانہ  اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا  خیر مقدم کیا ـ پاکستانی سفیر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے ـ

  پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہم وقار کے ساتھ امن کے خواہش مند ہیں ـ سفیر پاکستان نے عالمی برادری اور خاص طور پر امریکہ پر  زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن اور منصفانہ حل میں اہم کردار ادا کرے ـ پاکستانی سفیر نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کے ناطے امریکہ اور ٹرمپ پر مکمل بھروسہ ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں مثبت کردار ادا کریں گے ' ـ رضوان سعید نے کہا کہ  دونوں ممالک کی مجموعی طور پر 1.6 ارب آبادی اس مسئلے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+