امریکہ کسی ایسی جنگ میں شامل نہیں ہوگا جس سے اس کا کوئی واسطہ نہیں نائب امریکی صدر

    نیوز ٹوڈے : نائب امریکی صدر (جے ڈی وینس) نے امریکی ٹی وی چینل کو دیے گۓ انٹر ویو میں کہا کہ 'امریکہ ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ـ جے ڈی وینس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے اس کا جواب دے دیا ـ اب دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ کے ساتھ سوچنا چاہیے ـ یہ جنگ ایٹمی جنگ نہیں بننی چاہیے ایسا ہونے سے بہت بڑا نقصان ہوگا' ـ  

   نائب امریکی صدر نے کہا کہ اس مسئلے کو جلد حل ہو جانا چاہیے ـ امریکہ کو ان دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ پر تشویش ہے ـ نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تاحال ایسا معلوم نہیں ہو رہا کہ یہ ایٹمی جنگ بنے گی ـ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکہ اس جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا ، البتہ سفارتکاری کر سکتا ہے ـ اس سے پہلے جمعرات کے دن امریکی وزیر خارجہ نے بھی (وزیر اعظم شہباز شریف) سے ٹیلی فون پر بات کی تھی ـ شہباز شریف نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کی صورتحال پر امریکہ کی گہری نظر ہے ـ اور امریکہ خطے میں امن اور استحکام کیلیے پر عزم ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+