سعودی عرب سے جوہری معاہدے کیلیے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شرط امریکہ نے ختم کر دی
- 09, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا " رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے 13 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر جانے سے قبل سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کیلیے رکھی گئی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شرط ختم کر دی ـ امریکی صدر کے اس دورہ سعودی عرب پر 100 ارب ڈالر سے زیادہ کے دفاعی معاہدے اور معاشی امور پر بات چیت بھی متوقع ہے ـ
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے بہت بڑی سفارتی لچک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ـ جبکہ اسرائیل کیلیے یہ بہت بڑا معاشی دھچکا ہے ـ سابقہ امریکی صدر (جوبائیڈن) کی حکومت میں سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط عائد کی گئی تھی ، لیکن غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور عرب کی عوام کی جانب سے سخت ردعمل کی وجہ سے سعودی عرب نےاسرائیل کو ماننے سے انکار کر دیا ـ
اسی لیے امریکہ نے اپنی شرط واپس لے کر جوہری مذاکرات آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ـ البتہ رائٹرز کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق تاحال یہ معاہدہ مکمل ہونے کے امکانات کم ہی نظر آرہے ہیں کیونکہ سعودی عر ب امریکہ کے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے روکنے والے اصولوں کو تسلیم نہیں کرتا اورساتھ ہی سعودی عرب ایٹمی طاقت بھی بننا چاہتا ہے ـ

تبصرے