خوفزدہ بھارتی فوج نے اپنے ہی 22 شہریوں کو مار ڈالا
- 09, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ( ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور) کے جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران 22 قبائلیوں کو نکسل باغی قرار دیتے ہوۓ گولیوں سے بھون ڈالا اور ان کی لاشیں بھی غائب کر دیں ـ بھارتی فوج کے مطابق مارے جانے والے تمام افراد مسلح جنگجو تھے ، البتہ ہلاک افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں لائی گئی ـ (بیجا پور اور تلنگا کی سرحد پر کاری گوٹہ) کے جنگلوں میں اب بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے ـ
نکسل باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن 21 اپریل سے شروع کیا گیا جس میں اب تک عورتوں کو بھی مار دیا گیا ـ اس سے پہلے 23 جنوری کو بھی (چھتیس گڑھ کے ضلع گریندر میں ماؤ نواز لڑاکوں) کے ساتھ لڑائی میں 16 جنگجو ہلاک ہو گۓ تھے ـ بھارتی حکومت کے مطابق 2024 میں بھی ایسے ہی 287 ماؤ نواز لڑاکے مارے جا چکے ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے