پاکستان پر حملے سے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں عیاں ہو گئیں ، فرانسیسی میڈیا
- 09, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : فرانسیسی میڈیا کے مطابق بھارت کے لڑاکا طیاروں اور خاص طور پر "رافیل" کی تباہی بھارتی فضائیہ کیلیے انتہائی شرمناک دھچکا ہے ـ بھارت نے خود 3 طیاروں کی تبایی کی تصدیق کر دی ہے ـ فراسیسی میڈیا کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے رافیل بھی تباہ کر دیے ـ بھارت کے سیکیورٹی ذرائع نے رافیل کی تباہی سے متعلق خود فرانسیسی میڈیا کو مطلع کیا ـ
فرانسیسی میڈیا کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی طاقت بڑھانے کیلیے 2024 میں 36 رافیل 8 ارب یورو میں خریدے تھے ـ 2024 کے آخری مہینے میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی فراہم کردہ رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے تکنیکی مسائل اور تربیت پر سوالات اٹھاۓ گۓ ـ
فررانسیسی میڈیا کے مطابق پاکستان کی فضائی فوج کے پاس انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کی وجہ سے 15 سالہ جنگی آپریشن کا بھارت سے زیادہ تجربہ ہے ـ اور پاکستان کے پاس چین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں ـ فرانسیسی میڈیا کے مطابق بھارت نے میڈیا کو طیاروں کی تباہی کی خبریں ہٹانے پر مجبور کیا ـ

تبصرے