امریکہ ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کروانے کیلیے کیوں تیار ہوا؟
- 12, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : ایک امریکی صحافی (ایلینا ٹرینے) کی رپورٹ کے مطابق نائب امریکی صدر (جے ڈی وینس ، وزیر خارجہ مارکوروہیواور وہائٹ ہاؤس کے سٹاف کے سربراہ) پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے تنازعے کو مانیٹر کر رہے تھے ـ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم کو جنگ بندی مذاکرات کیلیے فون کیا ـ
امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن صبح ہی صبح امریکہ کو ایک تشویشناک خفیہ اطلاع ملی ـ اس خفیہ خبر کی وجہ سے امریکہ ، پاک اور بھارت جنگ رکوانے کیلیے حرکت میں آیا ـ جے ڈی وینس نے مودی کو کال کی اور بتایا کہ اگر تناؤ اسی طرح برقرار رہا تو ہفتہ کے آخر تک اس میں شدت آ جائے گی ـ امریکی صحافی نے مودی پر دباؤ ڈالا کہ وہ پاکستان کے ساتھ براہ راست رابطہ کرے ، اور کشیدگی کم کرنے کیلیے متبادل راستے اختیار کرے ـ
نائب امریکی صدر نے مودی کو ایسی تجویز بتائی جو پاکستان کیلیے بھی قابل قبول ہو سکتی تھی ـ رپورٹ کے مطابق اس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ پوری رات مسلسل پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں رہا ـ صحافی کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے پاک ، بھارت جنگ بندی معاہدے کا مسودہ تیار نہیں کیا بلکہ انہوں نے دونوں ممالک کو صرف مذاکرات کیلیے آمادہ کیا ـ امریکہ کے مطابق جے ڈی وینس کی فون کال ہی اس سارے مسئلے کے حل کا سبب بنی ـ

تبصرے