بھارت یہ بات تسلیم کر لے کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے کہیں زیادہ ہے ، برطانوی صحافی
- 12, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : (جنوبی ایشیا بی بی سی نیوز کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان) نے کہا ہے کہ پاکستان فضائی طاقت میں بھارت سے کہیں زیادہ طاقت ور ہے ۔ بھارت کو یہ بات تسلیم کر لینی چاہیے ـ اینبرسن اتھر جان کا کہنا تھا کہ بھارت صرف یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھارت نے پاکستان میں گھس کر اس پر حملہ کیا ـ صحافی کے مطابق پاکستان نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے بھارتی منصوبے کو خاک میں ملا دیا ـ
برطانوی صحافی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کیلیے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا تھا جو کہ ناکارہ گیا ، اور اسے ناکامی کا سامنا کر نا پڑا ـ صحافی کے مطابق بھارت کی اس ناکامی سے نہ صرف بھارت بلکہ اس کے ساتھ ساتھ 3 اور ملکوں ، فرانس ، روس اور اسرائیل کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ـ
وسیم حسن

تبصرے