پاک فوج کے ہاتھوں ذلت اٹھانے کے بعد بھارت ہوا مذاکرات کیلیے تیار

     نیوز ٹوڈے : پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے جنگی جہاز تباہ کر دیے ، جن میں " 3 رافیل طیارے" بھی شامل تھے ـ پاکستان نے بڑھتی بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن " بنیان مرصوص" لانچ کیا ـ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کا روس سے  بلین ڈالرز میں خریدا گیا (دفاعی نظام ایس 400 ) تباہ و برباد ہو  گیا ، جس کی بھارتی فوج نے خود تصدیق کر دی ـ

   دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کیا ، اور کہا کہ امریکہ کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت جنگ بندی کیلیے تیار ہیں ـ امریکی وزیر خارجہ (مارکو روہیو) کے مطابق 8 گھنٹوں سے وہ اور نائب امریکی صدر دونوں ملکوں کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے ـ اور ان کی وزیر اعظم پاکستان (شہباز شریف ، پاک آرمی چیف حافظ عاصم منیر اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک) سے بات چیت ہوئی ـ

   اور انہوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی ، وزیر خزانہ جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی بات کی اور انہیں خوشی ہوئی کہ دونوں ممالک مزاکرات کیلیے راضی ہو گۓ ـ اس سے قبل پاکستان بھارت کو مسلس مزاکرات کیلیے پیشکش کرتا رہا لیکن بھارت کی پاکستان کی ایک نہ سنی اور آخر کار منہ کی کھا کر پاکستان کے ساتھ مزاکرات کیلیے راضی ہو گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+