خیمے میں سوۓ والدین اور ان کے 3 بچے بھی صیہونی فوج کی بمباری سے شہید
- 12, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں ، جس کے نتیجے میں مزید 21 معصوم فلسطینی شہید ہو گئے ، جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ـ رپورٹ کے مطابق پناہ گزین کیمپ کے ایک خیمے میں سوۓ ہوۓ ماں ، باپ اور ان کے 3 بچے بھی صیہونی فوج کی بمباری کا نشانہ بن گۓ ـ دوسری جانب اسرائیلی شہریوں نے دارالحکومی شہر (تل ابیب میں بن یامین نیتن یاہو) کی حکومت کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ـ
اس مظاہرے میں حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں نے بھی شرکت کی ـ احتجاجی مظاہرے میں امریکی صدر (ٹرمپ اور بن یامین نیتن یاہو) سے فوری جنگ بندی معاہدے اور باقی اسرائیلی قیدیوں کو حماس کی قید سے رہائی دلوانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ـ
وسیم حسن

تبصرے