پاک ، بھارت جنگ میں چینی ٹیکنالوجی کی کامیابی کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

     نیوز ٹوڈے : امریکہ کے حکام کی دی گئی اطلاعات کے مطابق چین کے ساتھ ہونےو الے تجارتی مذاکرات میں نائب امریکی صدر (جے ڈی وینس ، دو وزراء اور ایک سفیر) نے شرکت کی ، اور امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کو بھی اس سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ـ امریکہ کے وزیر خزانہ (اسکاٹ بیسنٹ) نے اس اہم پیش رفت کا اعلان کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے ـ

    پاکستانی وقت کے مطابق آج شام کو کسی بھی وقت اس معاہدے کی تفصیلات جاری کر دی جائیں گی ـ (امریکی تجارتی نمائندے جیمسن گریز) کے مطابق اس معاہدے کا مقصد تجارتی خسارے میں کمی لانا اور امریکہ اور چین کے درمیان قائم اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+