امریکہ نے لگائیں ایران پر مزید پابندیاں
- 13, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ نے مزید پابندیاں عائد کر دیں ـ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ تازہ ترین پابندیاں 3 امریکی شہریوں اور ایک ادارے پر لگائی گئیں ، جن کا تعلق (تہران کی ڈیفینس انوویشن اینڈ ریسرچ نامی فاؤنڈیشن) کے ساتھ بتایا جا رہا ہے ـ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے تحت مذکورہ افراد اور ادارے کے امریکہ میں موجود تمام اثاثہ جات منجمند کر دیے جائیں گے ، اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات پربھی پابندی عائد ہو گی ـ
امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گۓ ایک بیا ن میں کہا گیا کہ ایران جوہری پروگرام میں مسلسل توسیع کر رہا ہے ـ امریکہ نے ایران پر یہ نئی پابندیاں مذاکرات کے چوتھے دور کے ایک دن بعد عائد کیں ـ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کسی نۓ معاہدے کیلیے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پچھلے مہینے ہوئے تھے ـ جبکہ ایران مسلسل جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق تردید کرتا آ رہا ہے ـ

تبصرے