بھارتی فوج نے خود اپنے میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا

   نیوز ٹوڈے : بھارتی (برکھادت نامی صحافی اورمیڈیا) مسلسل یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ 'پاکستان کے ڈرونز جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ بھارت کے اوپر چکر لگا رہے ہیں' ـ برکھادت سوشل میڈیا پر غلط افواہیں پھیلا رہی تھی کہ جموں کشمیر میں پاکستانی ڈرونز پکڑے گۓ ہیں ـ

   برکھادت کے مطابق مودی کی تقریر کے بعد ایسا ہوا ہے جبکہ بھارتی فوج نے اس کی تردید کر دی کہ ایسی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ـ بھارتی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھارتی فضا میں کسی بھی پاکستانی ڈرون کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور پر امن ہیں ـ اس سے قبل پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے بھی واضح کر دیا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی من گھڑت افواہیں پھیلا رہا ہے ـ

     سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی ڈرون نے کنٹرول لائن عبور نہیں کی ـ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے ۔ پاکستان  سیز فائر کی مکمل پابندی کر رہا ہے ـ اصل میں تو بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+