بھارتی فوج کی تصدیق کے بعد رافیل طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز مزید گر گۓ

     نیو ٹوڈے : ایک دن قبل بھارتی فوج کے افسران کی میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ کے دوران بھارتی ایئر مارشل سے سوال کیا گیا کہ 'کیا آپ رافیل طیاروں کی تباہی کی تصدیق کرتے ہیں ' ؟ جس پر بھارتی ایئر مارشل نے کہا کہ نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ نقصانات کے بارے میں نہیں بتا سکتا کیونکہ اس سے دشمن کو فائدہ پہنچتا ہے ـ بھارتی فوج کے ایئر مارشل کے اس جواب پر رافیل طیارے تیار کرنے والی (فرانس کی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن) کے شیئرز 6 فیصد مزید گر گۓ ـ

   پچھلے 5 دن سے رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرز  مجموعی طور پر 10.33 فیصد گر چکے ہیں ـ جبکہ  اس سے 5 روز قبل اسکے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا ـ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات کو بھارتی طیاروں کے پاکستان کے مختلف مقامات پر حملوں کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوۓ  بھارتی طیارے تباہ کر دیے تھے جن میں 5 رافیل طیارے بھی شامل تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+