حماس نے آخری امریکی قیدی (ایدن الیگزینڈر ) کو بھی چھوڑ دیا
- 13, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (امریکی نژاد اسرائیلی قیدی ایدن کو حماس نے خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کے سپرد کر دیا) ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے امریکی قیدی کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ یہ سب مصر اور قطر کی ثالثی کی وجہ سے ممکن ہو سکا ـ امریکی صدر نے کہا کہ اس جنگ کو ختم کرکے تمام قیدیوں کو ان کے ورثا کے حوالے کیا جائے ـ
فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس نے 7 اکتوبر 2023 میں حملے کے دوران امریکہ نژاد اسرائیلی فوجی ایدن الیگزینڈر کو گرفتار کر لیا تھا ـ اور ایک دن قبل ہی اس کو رہا کرنےکیلیے رضا مندی ظاہر کی تھی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے بعد حماس ، غزہ میں آخری امریکی یرغمالی ایدن کی رہائی کیلیے رضا مند ہوا ـ
اس معاملے پر حماس کے رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے بات کرتے ہوۓ کہا کہ حماس امریکی قیدی کو رہا کرنے کیلیے رضا مند ہو گئی اور حماس نے امدادی راستوں کو کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ـ دوسری طرف اسرائیل امریکہ اور حماس کے درمیان ہونےو الے مزاکرات پر تحفظ کا اظہار کرنے لگا ـ

تبصرے