برطانوی وزیر اعظم کے گھر کو گھیرا آگ کے شعلوں نے

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر) کے گھر میں لگنےوالی آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ـ فوری طور پر نزدیکی گھروں کو خالی کروا لیا گیا ـ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر جلد ہی قابو پا لیا ـ برطانوی وزیر اعظم کے گھر کا مین دروازہ مکمل طو ر پر جل چکا تھا ـ اندرونی درو  دیوار کو بھی معمولی نقصان پہنچا ـ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ـ

   البتہ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے ـ جس وقت آگ لگی ، برطانوی وزیر اعظم شمالی لندن میں واقع اس گھر میں موجود نہیں تھے ـ پچھلے سال جولائی کے مہینے میں برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے وہ وزیر اعظم ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+