اسرائیل کا خان یونس میں یورپ ہسپتال پر بد ترین حملہ
- 14, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے (خان یونس کے یورپ ہسپتال) پر 9 بنکر کلسٹر بم داغے ۔ بموں کے پھٹنے سے ہسپتال کے احاطے میں کئی مقامات پر گڑھے پڑ گۓ ـ اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کے حملے میں 28 فلسطینی شہید ، جبکہ 70 زخمی ہو گۓ ـ صیہونی فوج نے یورپ ہسپتال سے زخمیوں کو نکالنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا ـ بم حملوں سے ہسپتال کے نزدیک کھڑی بس زمین کے اندر دھنس گئی ـ
صیہونی فوج کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدہ داروں کو نشانہ بنایا گیا ـ ہسپتال کے نیچے "زیر زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس" کے اندر حماس رہنما موجود تھے ـ دوسری طرف فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے (یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار) کو شہید کرنے کی کوشش کی ـ سعدوی عرب کے دورے پر گۓ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کو جلد ختم کرا دیں گے ـ
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وجہ سے غزہ پٹی اور لبنان کے بہت سارے معصوم لوگوں کی جانیں ضائع گئی ہیں ـ غزہ پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے ـ اس کو اب ختم ہونا چاہیے ـ میں جنگیں پسند نہیں جرتا دنیا میں امن کا خواہش مند ہوں ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ کی عوام بہتر مستقبل کی حق دار ہے ـ

تبصرے